لاہورکےمختلف علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار

لاہورکےمختلف علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار
کیپشن: Rain in different areas of Lahore, pleasant weather

 لاہور شہر میں بادل برسنےسےموسم خوشگوار ہوگیا مختلف مقامات بارش ہونےسےگرمی کازورٹوٹ گیا۔

 پنجاب اسمبلی سے ملحقہ علاقے میں ہلکی بارش چیرنگ کراس،مال روڈ،کوئین میری روڈ پر ہلکی بار ش ہوئی۔

کینال روڈ،مسلم ٹاؤن،اقبال ٹاؤن،اچھرہ،گلبرگ، وحدت روڈ،ملتان روڈ،ٹھوکرنیازبیگ اورساندہ میں بھی بادل برس پڑے۔
نیاپل،تاجپورہ،گڑھی شاہو،مغلپورہ،باغبانپورہ،ڈیفنس،ہربنس پورہ اوردھرمپورہ میں بار ش ہونےسے موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

ایم ڈی واسا غفران احمد نے واسا لاہور کو الرٹ رہنے کی ہدایات کیں۔ شہر کے تمام انڈر پاسز کو مکمل فعال رکھنے کی ہدایات بھی کیی ۔

ایم ڈی واسا غفران احمدکاکہناہےکہ  تمام مرکزی شاہراہوں کو کلیئر رکھا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو فعال رکھا جائے ۔ تمام جنریٹرز کو اسٹینڈ بائی رکھا جائے۔ بجلی کی بندش کی صورت میں تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو جنریٹرز پر چلایا جائے۔