مریم نواز کا بطور وزیر اعلیٰ مراعات،سرکاری رہائشگاہ نہ لینے کا اعلان 

مریم نواز کا بطور وزیر اعلیٰ مراعات،سرکاری رہائشگاہ نہ لینے کا اعلان 
کیپشن: مریم نواز کا بطور وزیر اعلیٰ مراعات،سرکاری رہائشگاہ نہ لینے کا اعلان 

ایک نیوز:مریم نواز نے بطور وزیر اعلیٰ مراعات،سرکاری رہائشگاہ،سرکاری گاڑی،تنخواہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب اسمبلی آمد پرصحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں کہنا تھاکہ جس طرح کا چار پانچ سال سے پنجاب کے ساتھ ظلم ہوا ہے ۔صوبہ پنجاب کو گزشتہ پانچ سال پہلے جیسی حالت میں لے کر آنا ہے ۔ دن رات صبح شام پنجاب اور بہتر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔یہ میرا فرض ہے اور میں ادا کروں گی ۔خدمت کر کے تمام مخالفین کو غلط ثابت کریں گے ۔ان کو یہ سمجھ نہیں آرہی کہ ہم کیا کرنے جا رہے ہیں۔

مریم نواز کاکہنا تھا کہ میرا کام شہریوں کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے۔مجھ پر مشکل آئے میں برداشت کر لوں گی لیکن کسی کو مشکل میں نہیں آنے دوں گی ۔