کپتان کی تبدیلی :شاہد آفریدی  شاہین شاہ کے حق میں بول پڑے 

کپتان کی تبدیلی :شاہد آفریدی  شاہین شاہ کے حق میں بول پڑے 
کیپشن: کپتان کی تبدیلی :شاہد آفریدی  شاہین شاہ کے حق میں بول پڑے 

ویب ڈیسک :قومی ٹیم کے کپتان کی متوقع تبدیلی پر آخرکا ر شاہد آفریدی بھی بول پڑے ۔شاہد آفریدی نے اپنے داماد شاہین کی حمایت میں آواز بلند کردی۔
تفصیلا ت کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی میں رمضان المبارک فٹبال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلیکشن کمیٹی کو خود مختار بنانا درست ہے لیکن اس کا سربراہ بھی ہونا چاہیے، کسی غیر ملکی کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے میں کوئی مضائقہ نہیں تاہم کوچنگ اسٹاف مقامی افراد پر مشتمل ہونا چاہیے۔ محمد عامر اور عماد وسیم کا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ درست ہے، میرے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ لینے کا وقت گزر چکا۔

انہوں نے کہا کہ شاہین کو کپتانی کی ذمہ داری دی گئی تو اُسے وقت بھی دینا چاہیے، پی سی بی میں ہرآنے والا سمجھتا ہے کہ اس سے پہلے آنے والے نے غلط کام کیے۔ تبدیلی کی باتیں سامنے آنے سے لگتا ہے کہ کپتان بنانے کا جوفیصلہ پہلے کیا گیا تھا یا تو وہ غلط تھا یا اب جو ہوگا وہ غلط ہوگا۔سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے خدمات سر انجام دے سکتا ہے تو اسے کرکٹ کھیلنی چاہیے، تاہم دونوں مزکورہ کھلاڑیوں کواپنی فٹنس دیکھانی پڑے گی اور ڈومیسٹک کرکٹ کا حصہ بننا پڑے گا۔