کروڑوں سال پرانے سانپ کی باقیات دریافت

  کروڑوں سال پرانے سانپ کی باقیات دریافت
کیپشن:   کروڑوں سال پرانے سانپ کی باقیات دریافت

ویب ڈیسک: سائنسدانوں نے4 کروڑ 70 لاکھ سال پرانے دنیا کے سب سے بڑے سانپ کی باقیات دریافت کرلیں۔
  سانپ صدیوں قبل بھارت میں گجرات کے حصے میں پائے جاتے تھے جسے ہندو مذہب میں پائے جانے والے سانپ واسوکی کے نام سے منسوب کرتے ہوئے واسوکی انڈیکس کا نام دیا گیا ہے۔
دنیا کے سب سے بڑے سانپ کی باقیات انڈین انسی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی رورکی (IITR) کے ماہرین کی جانب سے دریافت کی گئی ہیں جسے جرنل سائنٹیفک رپورٹ میں شائع کیا گیا ہے۔
 سانپ کی لمبائی 10سے 15میٹر  ہے اور یہ سانپ 47ملین سال پرانا ہے، یہ سانپ اس وقت دنیا کے جغرافیہ میں پائے جاتے تھے جب دنیا آج کی دنیا سے بہت مختلف تھی، ان سانپوں کی لمبائی کا موازنہ Titanoboa کے سائز  کے ساتھ کیا جا رہا ہے ۔