پی ٹی آئی رہنماکی گرفتاری کیلئے پولیس کوچھاپہ مارنا مہنگاپڑگیا

پی ٹی آئی رہنماکی گرفتاری کیلئے پولیس کوچھاپہ مارنہ مہنگاپڑگیا
کیپشن: The police raid to arrest the PTI leader was costly

ایک نیوز:پولیس نےپی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کےلئےچھاپہ مارا،کارکنوں نےپولیس پرہلہ بول دیا۔
تفصیلات کےمطابق گوجرانوالہ میں پولیس نےگزشتہ روزتحریک انصاف کےرہنمالالہ اسداللہ پاپاکےگھرپرچھاپہ مارارہنماکےڈیرےپرموجوددرجنوں کارکنوں نےپولیس پرہلہ بول دیا۔
 تحریک انصاف کے کارکنوں نے ایس ایچ او باغبانپورہ علی حسنین کو تشدد کا نشانہ بنایا،پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد سے ایس ایچ او کوتوالی وکیل خان بھی زخمی ہوگئے ۔پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں سے بھاگ کر جانیں بچائیں ۔

سی پی او ایاز سلیم نےواقعہ کا نوٹس لیتےہوئےسخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا۔ 
تھانہ باغبانپورہ میں تحریک انصاف کے 6نامزد کارکنوں سمیت 26ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کےمتن کےمطابق پولیس نے کارکنوں کو ریاست کے خلاف اشتعال انگیزی اور جلاؤ گھیراؤ سے منع کیا تھا۔