غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری،مزید15فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری،مزید15فلسطینی شہید
کیپشن: Israeli aggression continues in Gaza, 15 more Palestinians martyred

ایک نیوز:غزہ پراسرائیلی جارحیت کاسلسلہ جاری 24گھنٹے میں مزید15فلسطینی شہیدہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ سال7اکتو برسےفلسطین پراسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ عروج پرہےجس میں اب تک ہزاروں مظلوم افراد شہیدہوچکےہیں،جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہے،اسرائیلی بربریت سےغزہ کوکھنڈرمیں بدل دیاگیاہے،اسرائیلی جارحیت سےغزہ میں خوراک اورادویات جیسےسنگین مسائل پیداہورہےہیں۔

غیرملکی میڈیاکےمطابق اسرائیل کی نصیریہ کیمپ پر بمباری سےمزید15 فلسطینی شہیدہوگئے۔غرہ میں اب تک شہادتوں کی مجموعی تعداد 34 ہزار371 ہوچکی ہے، غزہ میں اب تک اسرائیلی جارہیت سے 77 ہزار368 افراد زخمی ہیں۔