پیرس:طلبہ کوفلسطین کےحق میں نعرےبازی کرنامہنگاپڑگیا

پیرس:طلبہ کوفلسطین کےحق میں نعرےبازی کرنامہنگاپڑگیا
کیپشن: Paris: It became expensive for students to raise slogans in favor of Palestine

ایک نیوز:پیرس میں طلبہ کی فلسطین کےحق میں نعرےبازی پرایلیٹ سائنس یونیورسٹی کوسیل کردیاگیا۔

غیرملکی میڈیاکےمطابق یونیورسٹی کالج لندن کے طلبہ نے فلسطین کے حق میں عالمی طلبہ موومنٹ چلانے کا عندیہ دیدیا، جرمن پارلیمنٹ کے سامنے فلسطین کے حق میں احتجاجی کیمپس قائم ، پولیس نے جرمن پارلیمنٹ کےسامنے سے مظاہرین کے کیمپس ہٹادئیے۔

غیرملکی میڈیاکےمطابق آسٹریلیاکےشہرسڈنی اورمیلبرن کی جامعات میں بھی فلسطین کے حق میں احتجاجی کیمپس قائم کردئیےگئے، یونیورسٹی آف کولوراڈو سے فلسطین کے حق میں احتجاج کرنے پر 40 طلبہ کوگرفتارکرلیاگیا۔
 سینیٹ کولمبیا یونیورسٹی کےمطابق یونیورسٹی انتظامیہ طلبہ کی آزادی کا تحفظ نہ کرسکی۔