سپریم کورٹ کاسڑکوں اورفٹ پاتھوں سےتجاوزات ختم کرنےکاحکم

سپریم کورٹ کاسڑکوں اورفٹ پاتھوں سےتجاوزات ختم کرنےکاحکم
کیپشن: Supreme Court orders to end encroachments from roads and footpaths

ایک نیوز: عدالت نے ملک بھر کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا ہے،وفاقی و صوبائی حکومتو ں کوتین دن میں سڑکیں اور فٹ پاتھ کلیئر کرنے کاالٹی میٹم دیدیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کراچی تجاوزات کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
عدالت نے اب ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیدیا ہے۔پیمرا کو اس حوالے سے پبلک سروس میسج شائع اور نشر کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومتو ں کوسڑکیں اور فٹ پاتھ تین دن میں کلیئر کرانے کا الٹی میٹم دیا ہے۔
تحریری حکم نامے میں کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بھی تجاوزات قائم کر رکھی ہیں۔سرکار کے اخراجات کے لئے ٹیکس دینے والے عوام کے حقوق کوئی نہیں چھین سکتا۔متعلقہ ادارے قبضہ کرنے والوں کے اخراجات پر تجاوزات ختم کریں۔
عدالت نے اپنے حکم نامے میں یہ بھی کہا کہ شدیدگرمی کے مہینوں میں درختوں کی دیکھ بھال اور پلانٹیشن کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔مقامی حکومتوں کی ذمہ داری  ہے کہ وہ اپنے فرض سے غفلت نہ برتیں۔
عدالت نے تمام مقامی حکومتوں کو سروے کرنے، سڑکوں کےاطراف درخت لگانے اور دیکھ بھال کابھی حکم دیا۔ عدالت نے حکمنامے کی کاپی اٹارنی جنرل ،تمام ایڈووکیٹ جنرلز اور تمام سرکاری اداروں کو بھیجنے کی بھی ہدایت کی ہے۔