شہریوں کے آدھی رات کے بعد آئسکریم کھانے پر پابندی

 شہریوں کے آدھی رات کے بعد آئسکریم کھانے پر پابندی
کیپشن:  شہریوں کے آدھی رات کے بعد آئسکریم کھانے پر پابندی

ویب ڈیسک:اٹلی کے شہر میلان میں شہریوں کے سکون کیلئے آدھی رات کے بعد آئسکریم کھانے پر پابندی لگادی۔
مگر ایک شہر کی جانب سے وہاں کے رہائشیوں کے 'آرام اور سکون کو محفوظ رکھنے کے لیے آدھی رات کے بعد آئسکریم کھانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جی ہاں واقعی ایسا اٹلی کے شہر میلان میں کیا جا رہا ہے جہاں آدھی رات کے بعد آئسکریم کھانے پر پابندی کا نیا قانون سامنے آیا ہے۔
اطالوی ثقافت میں رات گئے آئسکریم کھانا عام ہے، مگر میلان کے نئے قانون سے یہ روایت خطرے کی زد میں ہے۔
یہ قانون میلان کی مقامی حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا اور اس کی منظوری کی صورت میں مئی 2024 سے آدھی رات کے بعد آئسکریم کھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
میلان کے 12 اضلاع پر اس قانون کا اطلاق تمام ٹیک اوے فوڈز بشمول پیزا، آئسکریم اور مشروبات پر ہوگا۔
اس قانون کا مقصد میلان کی سڑکوں پر شور کرنے والے گروپس کی روک تھام کرنا ہے تاکہ دیگر شہریوں کی نیند اور آرام متاثر نہ ہو۔