ویمنز ایشیا کپ 2024 کاشیڈول جاری

ویمنز ایشیا کپ 2024 کاشیڈول جاری
کیپشن: ویمنز ایشیا کپ 2024 کاشیڈول جاری

ایک نیوز: ویمنز ایشیا کپ 19 تا 28 جولائی 2024 سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ، بھارت ،یو اے ای اور نیپال کی ٹیمیں گروپ اے میں موجود ہیں  جبکہ بنگلہ دیش, سری لنکا,تھائی لینڈ اور ملائیشیا کی ٹیمیں گروپ بی کا حصہ ہیں ۔

پاکستان اپنا پہلا میچ نیپال کے خلاف 19 جولائی کو کھیلے گا  ، پاک بھارت ٹاکرا 21 جولائی کو شیڈول ہے ،  پاکستان اور یو اے ای کی ٹیمیں 23 جولاٸی کو مد مقابل آ ئیں گے۔ ویمنز ایشیا کپ کا فائنل 28 جولائی کو ہو گا۔