الیکشن کمیشن کابڑااقدام،14ملازمین کوملازمت سےفارغ کردیا

الیکشن کمیشن کابڑااقدام،14ملازمین کوملازمت سےفارغ کردیا
کیپشن: A major action of the Election Commission, 14 employees were dismissed

ایک نیوز: الیکشن کمیشن کابڑااقدام،14 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا۔
تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملازمین کو نکالنے کا حکم جاری کردیا۔

ذرائع  کےمطابق ملازمت سے نکالے گئے ملازمین میں سینئر، جونیئر اسسٹنٹ اور جونیئر پرسنل اسسٹنٹ شامل ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے ان ملازمین کو پہلے نکالا گیا تھا۔ ان ملازمین نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف فیڈرل سروس ٹریبونل کراچی رجوع کیا تھا۔
ذرائع کےمطابق ایف ایس ٹی کراچی نے ملازمین کو بحال کو کردیا تھا۔بحالی کے بعد الیکشن کمیشن نے ان ملازمین کو دیگر صوبوں میں تعینات کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدلیہ میں اپیل کی جس کے فیصلے پر ان ملازمین کو نکالنے کاحکم دے دیا گیا۔