این اے 156 سے PTI امیدوار پر اعتراض عائد، لیگی امیدوار کے کاغذات منظور

این اے 156 سے PTI امیدوار پر اعتراض عائد، لیگی امیدوار کے کاغذات منظور
کیپشن: Objection raised against PTI candidate from NA-156, Legi candidate's papers accepted

ایک نیوز: بورے والا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 156 سے(ن) لیگ کے چوہدری نذیر احمد آرائیں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے چوہدری ارشاد آرائیں کے خلاف اعتراض داخل کردیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق چوہدری ارشاد آرائیں کے خلاف ویگن سٹینڈ کی بابت اعتراض کیا گیا۔ ریٹرننگ آفیسر سے کاغذات مسترد یا منظور ہونے پر فیصلہ 30دسمبر تک مؤخر کردیا۔

بورے والا سے پی پی پی کے کامران یوسف گھمن کے کاغذات کی سکروٹنی مکمل  کرلی گئی ہے۔ 

اس کےعلاقہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 229سے(ن) لیگ کے یوسف کسیلیہ اور 

پی پی231سے(ن) لیگ کے خالد محمود ڈوگر کی سکروٹنی مکمل کرلی گئی ہے۔