سکھ رہنما کا مودی کیخلاف عالمی عدالت میں مقدمات قائم کرنے کا اعلان

سکھ رہنما کا مودی کیخلاف عالمی عدالت میں مقدمات قائم کرنے کا اعلان
کیپشن: سکھ رہنما کا مودی کیخلاف عالمی عدالت میں مقدمات قائم کرنے کا اعلان

ایک نیوز :امریکا میں بھارت کی ناکام قاتلانہ سازش کے شکار سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنونے بھارتی وزیراعظم  مودی کیخلاف عالمی عدالت میں مقدمات قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق  گرپتونت سنگھ پنو  نے اعلان کیا ہے کہ  چند ماہ قبل امریکی انٹیلیجنس اداروں نے سکھ رہنما پر بھارتی ایجنسی کی قاتلانہ حملے کو ناکام بنا دیا تھا، بھارتی وزیر اعظم مودی، وزیر دفاع اور ہوم منسٹر نے امریکا، کینیڈا، پاکستان میں قاتلانہ حملوں کے ذمہ داری کو تسلیم کیا ہے،بھارت پاکستان میں کشمیری اور سکھ رہنماؤں کے قتل میں ملوث ہے۔

گرپتونت سنگھ پنو نے مزید کہا کہ ہم بھارت سے مسلمانوں اور سکھوں کے قتل کا بدلہ لیں گے،  بین الاقوامی قوانین کے تحت مودی کا احتساب کیا جائے گا،  عالمی عدالت میں مودی کیخلاف مقدمات قائم کئے جائیں گے۔