نعمان اعجاز کی ستارہ امتیازملنے والوں کو طنزیہ مبارکباد

 نعمان اعجاز کی ستارہ امتیازملنے والوں کو طنزیہ مبارکباد
کیپشن:  نعمان اعجاز کی ستارہ امتیازملنے والوں کو طنزیہ مبارکباد

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکار نعمان اعجاز نے ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے شوبز ستاروں کو طنزیہ مبارکباد دی ہے۔


انسٹاگرام پر اداکار نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ چادر اوڑھے صوفے پر بیٹھے مسکرا رہے ہیں۔
پوسٹ کی کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ جن دوستوں کو ستارہ امتیاز ملا وہ سب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ساتھ ہیں انہوں نے لکھا کہ انہیں لگتا ہے کہ ان ایوارڈز دینے والوں کو بھی ستارہ جرات ملنا چاہئے۔