کاجول نے اپنے شوبز کیریئر کی پہلی ہارر فلم ’ماں‘ کیلئے کمر کس لی

کاجول نے اپنے شوبز کیریئر کی پہلی ہارر فلم ’ماں‘ کیلئے کمر کس لی
کیپشن: کاجول نے اپنے شوبز کیریئر کی پہلی ہارر فلم ’ماں‘ کیلئے کمر کس لی

 ممبئی: بالی وڈ کی سپر اسٹار اداکارہ کاجول نے اپنے شوبز کیریئر کی پہلی ہارر فلم ’ماں‘ کیلئے کمر کس لی۔ 
 فلم کو ڈائریکٹر وشال فیوریا بنارہے ہیں جبکہ اسے کو اجے دیوگن فلمز کے تحت پروڈیوس کیا جائے گا۔شوٹنگ کا آغاز جنوری 2024 سے شروع ہوجائے گا۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکارہ کو فلم کا اسکرپٹ بہت پسند آیا ہے اور وہ پہلی مرتبہ حقیقی دنیا سے ہٹ کر کردار ادا کرنے کی خواہشمند ہیں۔
واضح رہے کہ کاجول اپنی اگلی فلم میں ملیالم سپر اسٹار پرتھوی راج کے ساتھ ’سرزمین‘ فلم میں نظر آئیں گی۔