سونےکی قیمت ایک بارپھربڑااضافہ

سونےکی قیمت ایک بارپھربڑااضافہ
کیپشن: The price of gold increased once again

ایک نیوز:صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بارپھربڑااضافہ ہوگیا۔
 سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہونےسے سونا 2 لاکھ 45 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا،10 گرام سونے کی قیمت میں 2143 روپے کا اضافہ ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 10 ہزار 48 روپے پر پہنچ گیا ۔

 عالمی مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر کے اضافے سے 2343 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 650 روپے پر مستحکم رہی۔