ای سی سی کا اجلاس کل طلب،11نکاتی ایجنڈاجاری

 ای سی سی کا اجلاس کل طلب،11نکاتی ایجنڈاجاری
کیپشن:  ای سی سی کا اجلاس کل طلب،11نکاتی ایجنڈاجاری

ایک نیوز:وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس کل ہو گا، 11 نکاتی ایجنڈا زیرغور آئے گا۔

 ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزارت خزانہ کی بجٹ اخراجات سے متعلق سمری منظور کیے جانے کا امکان ہے۔وزارت صنعت وپیداوار کی شوگر ایکسپورٹ سے متعلق سمری زیرغور آئے گی۔مختلف ڈویژن کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری کا بھی امکان ہے۔