مخصوص نشستوں پر  سپریم کورٹ کے فیصلے پرالیکشن کمیشن کی مشاورت

 مخصوص نشستوں پر  سپریم کورٹ کے فیصلے پرالیکشن کمیشن کی مشاورت
کیپشن:  مخصوص نشستوں پر  سپریم کورٹ کے فیصلے پرالیکشن کمیشن کی مشاورت

ایک نیوز:الیکشن کمیشن میں مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پرمشاورت، الیکشن کمیشن نے فیصلہ لاء ونگ کو بھیج دیا۔

چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کااجلاس ہوا ۔اجلاس میں بجٹ سے متعلق مشاورت کی گئی ۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی مشاورت کی گئی  

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا لاء ونگ سپریم کورٹ کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ  لیکر الیکشن کمیشن کو رپورٹ دے گا۔