ٹی20ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی 

ٹی20ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی 
کیپشن: ٹی20ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی 

ایک نیوز :ٹی20ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کردی گئی۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق کٹ لانچ کرنے کی  تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، سی او  او سلمان نصیر بھی شریک ہوئے ۔

 قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ ورلڈ کپ کٹ پہنچ کر تقریب میں شریک ہوئے۔

 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہنا ہے کہ پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ دیکھنے نیویارک جائیں گے ۔ اور امید ظاہر کی کہ  یہ کٹ مبارک ثابت ہوگی اور پاکستان دوسری بار ٹرافی جیتے گا۔ بس چلتا تو وہ ورلڈ کپ جیتنے پر ایک لاکھ ڈالرز سے بھی زیادہ کھلاڑیوں کو انعام دینے کا اعلان کرتے کیونکہ بورڈ کے اس پیسے پر سب سے زیادہ حق کرکٹرز کا ہے۔
کٹ کی رونمائی کے موقع پر فاتح ورلڈ کپ ٹرافی کی بھی نمائش، کھلاڑیوں کی تیاری کے حوالے سے ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی۔