کرپشن کیخلاف زیرٹالرنس کی پالیسی ہے،مریم نواز

کرپشن کیخلاف زیرٹالرنس کی پالیسی ہے،مریم نواز
کیپشن: کرپشن کیخلاف زیرٹالرنس کی پالیسی ہے،مریم نواز

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا ہے کہ کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف زیرٹالرنس کی پالیسی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب بھر میں تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنروں کی ملاقات،میرٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کااسسٹنٹ کمشنرز سے خطاب میں کہنا تھا کہ عوام کی زندگی میں آسانیاں اور سہولت لائے۔ عوام کی خدمت کا ایجنڈا ہر صورت پورا کیا جائے۔ عوام کی خدمت افسروں کی ذمہ داری ہی نہیں، فرض اولین ہے۔ ذمہ داری دی نہیں جاتی بلکہ از خود ذمہ داری لی جانی چاہیے۔ ینگ آفیسر زکو پرفارمنس سے خود کو ثابت کرنا ہوگا۔ عوامی نمائندوں کی عزت کی جائے،  میرے سمیت کسی کی غلط بات نہ مانیں۔ حکومت کی رٹ کو ہر صورت قائم رکھا جائے لیکن انسانی وقار کو بھی برقرار رکھیں ۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جائز کام ہر ایک کا کیا جائے، ناجائز کام کسی کا نہیں کرنا۔ ایجوکیشن، ہیلتھ،پرائس کنٹرول سمیت تمام امور پر پوری توجہ دی جائے۔ اسسٹنٹ کمشنرمتعلقہ علاقوں میں 16روپے کی روٹی اور 20روپے نان کی فروخت یقینی بنائیں۔مصنوعی مہنگائی کو پرائس کنٹرول میکانزم کے ذریعے کم کیا جائے۔ پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ کی مختلف ٹاسک میں معاونت کرے گی۔ پنجاب کے کسی علاقے میں ٹوٹی گلیاں،کھڑا پانی اور ابتر صفائی نہیں دیکھنا چاہتی۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں علاج کی سہولتوں کی بھرپور مانیٹرنگ کی جائے۔افسران عوام کے لئے دروازے کھلے رکھیں اور ان کی بات سنیں۔میرے اسسٹنٹ کمشنر میرے آنکھیں، کان اور بازو کے مترادف ہیں۔ 
سینیٹر پرویز رشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری،اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر حکام موجود تھے۔