مسافر کے چشمے کے بیگ سے سانپ برآمد

 مسافر کے چشمے کے بیگ سے سانپ برآمد
کیپشن:  مسافر کے چشمے کے بیگ سے سانپ برآمد

ویب ڈیسک:امریکی ایئرپورٹ پر سکیورٹی افسران نے مسافرکے چشمے کے بیگ سے سانپ برآمد کرلیا۔
 میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے ایک ہوائی اڈے پر عجیب و غریب واقعے میں سیکیورٹی افسران کو ایک مسافر کی پتلون سے سانپوں کا بیگ ملا ہے۔
ریاست میامی میں ایئرپورٹ سیکیورٹی افسران کو  مسافر کی پینٹ سے عینک کا چھوٹا سا بیگ ملا جس میں متعدد سانپوں کے بچے رکھے ہوئے تھے۔ واقعہ مسافر کے ہوائی جہاز میں داخل ہونے سے کچھ دیر قبل ہی پیش آیا۔
 سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے واقعہ ایکس(ٹویٹر) پر شیئر کیا۔ پوسٹ میں دو چھوٹے سانپوں کی تصویر بھی شیئر کی گئی جو دھوپ کے چشمے کے بیگ سے برآمد ہوئے تھے۔
ایڈمنسٹریشن کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ سانپوں کو فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔