لاہور:شادباغ میں مبینہ پولیس مقابلہ،2فرار ڈاکو حادثے کا شکار

لاہور:شادباغ میں مبینہ پولیس مقابلہ،2فرار ڈاکو حادثے کا شکار
کیپشن: لاہور:شادباغ میں مبینہ پولیس مقابلہ،2فرار ڈاکو حادثے کا شکار

ایک نیوز نیوز: لاہور کے علاقے شادباغ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فرار ہونے والے 2 ڈاکو حادثے کا شکار  ہوگئے جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے شاد باغ میں 2 ڈاکو ایک شہری کو لوٹ کر فرار ہو رہے تھے، شہری کی اطلاع پر ڈولفن اہلکاروں نے تعاقب کیا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔

 پولیس کے مطابق ڈولفن اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے بعد 2 ڈاکو فرار ہوئے اور تیز رفتاری کے باعث وہ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے جبکہ ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے قبضے سےچھینے گئے موبائل،گھڑیاں،رقم وآتشیں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا مزید بتانا ہے کہ ڈاکو مغلپورہ، فتح گڑھ، تاجپورہ و دیگر ملحقہ علاقوں میں وارداتوں میں ملوث تھے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-11-23/news-1669176529-7164.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-11-23/news-1669176529-5198.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-11-23/news-1669176529-3081.mp4