اے این ایف کی کارروائیاں: 168 کلوگرام منشیات برآمد، 9 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کارروائیاں: 168 کلوگرام منشیات برآمد، 9 ملزمان گرفتار
کیپشن: ANF ​​operations: 168 kg of drugs recovered, 9 accused arrested

ایک نیوز: اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز کی جانے والی 8 کارروائیوں میں 168 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے 9 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔ 

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 1 کلو آئس برآمد ہوگئی۔ لسبیلہ کے پہاڑی علاقے سے 100 کلو چرس برآمد ہوئی۔ تیرہ خیبر سے دو کارروائیوں میں 21 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ 

کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ جی ٹی روڈ کے قریب 10 کلو چرس، 7 کلو افیون ، 3 کلو آئس، 2 کلو ہیروئن اور ایک تیس بور پستول برآمد کرکے دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ جی ٹی روڈ لاہور کے قریب 5 کلو چرس، 6 کلو افیون، 2 کلو آئس برآمد کرکے ملزم گرفتار ہوگئے۔ 

تبلیغی مرکز اسلام آباد کے قریب دو ملزمان سے 10 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ یونیورسٹی چوک کوہاٹ کے قریب دو ملزمان سے 2 کلو چرس برآمد ہوئی۔ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب ملزم سے 1 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ 

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔