اقوام متحدہ نے غزہ میں شدید قحط سے خبردار کردیا

اقوام متحدہ نے غزہ میں شدید قحط سے خبردار کردیا
کیپشن: اقوام متحدہ نے غزہ میں شدید قحط سے خبردار کردیا

ویب ڈیسک: ڈبلیو ایف پی کے سربراہ نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی غزہ “مکمل قحط” کا شکار ہوگیا ہے اور یہ جنوب کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔
 اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے سربراہ سنڈی میک کین نے بتایا کہ غزہ کے موجودہ حالات کو دیکھنا بہت مشکل ہے اور سننا اس سے زیادہ دشوار ہے!، وہاں وحشت کا ماحول ہے۔ ہم اپنی پوری کوشش کررہے ہیں کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ہر ممکن حد تک کشیدگی کم کرکے جنگ بندی معاہدہ کرواسکیں۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کے انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ تاحال جاری ہے جبکہ غزہ کیلئے آنے والی امداد کو بھی شہر میں جانے نہیں دیا جارہا۔
ادھر اسرائیل کے سرپرست امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے قطری وزیراعظم کو پیغام پہنچایا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور حماس کے ہاتھوں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا معاملہ طے نہ ہونے کی صورت میں حماس قیادت کو ملک سے بے دخل کردیا جائے۔