اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کیخلاف مختلف کارروائیوں میں 8 ملزم گرفتار کرلیے

اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کیخلاف مختلف کارروائیوں میں 8 ملزم گرفتار کرلیے
کیپشن: ANF ​​arrested 8 accused in various operations against drug trafficking

ایک نیوز: اے این ایف کا منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف کے مطابق باچا خان ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 2 کلو آئس برآمد کی گئی ہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے 1 کلو آئس بھرے کیپسولز برآمد ہوئے ہیں۔

کورنگی کراچی میں واقع کوریئر آفس میں سعودیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 1 کلو آئس ،طور درہ بارڈر خیبر میں گاڑی سے 186 کلو، تربت روڈ سے 75 کلو، رشکئی ٹول پلازہ پشاور کے قریب دو ملزمان سے 26 کلو، نواب چوک گوجرانولہ کے قریب تین ملزمان سے 60 کلو چرس اور 6 کلو افیون برآمد کی گئی ہے۔ 

پاک افغان بارڈر چمن کے قریب چیکنگ کے دوران ملزم سے 800 نشہ آور ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ 

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔