احمد شہزاد نے کھلاڑیوں کی سلیکشن پر سوال اٹھادیا

احمد شہزاد نے کھلاڑیوں کی سلیکشن پر سوال اٹھادیا
کیپشن: احمد شہزاد نے کھلاڑیوں کی سلیکشن پر سوال اٹھادیا

ویب ڈیسک: قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نےکھلاڑیوں پر ٹیم میں شمولیت کیلئے سوشل میڈیا  پر مہم چلانے کا الزام عائد کردیا۔
احمد شہزاد کا نجی ٹی وی پرگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لوگ شور مچارہے ہیں کہ محمد حارث کو ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ سے کیوں ڈراپ کیا گیا،سیدھا جواب نے انہوں نے پرفارم نہیں کیا! پی ایس ایل میں 50رنز کی بنیاد پرٹیم میں منتخب کرلیاجاتا ہے جبکہ ڈرمیسٹک میں کھلاڑی 10،10سال انتظار کرتے ہیں۔
کرکٹر نے الزام عائد کیا کہ لوگ سوشل میڈیا پر ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کرنے کی کیمپین چلارہے ہیں۔ حسن علی کس پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم میں آئے، اظہر محمود، وہاب ریاض سے انکے تعلقات اچھے ہیں تو وہ اسکواڈ کا حصہ بن گئے، اسی طرح حارث انجری سے واپس آکر ٹیم کیلئے منتخب ہوگئے نہ ڈومیسٹک کھیلا نہ کچھ!
پی ایس ایل کی بنیاد پر سلیکشن کرنی ہے تو ڈومیسٹک کرکٹ کو ختم کردینا چاہیے، شاہنواز دھانی، محمد علی پرفارم کرکے بھی اسکواڈ سے باہر ہیں کیوں؟،
انہوں نے مزید کہا کہ جو پلیئرز ٹیم کا حصہ بننے کیلئے سوشل میڈیا پر مہم چلاتے ہیں وہ انکے خلاف بھی جاسکتی ہیں۔