اے این ایف کی کارروائیاں، 155 کلو منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کارروائیاں، 155 کلو منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار
کیپشن: ANF ​​operations, 155 kg of drugs recovered, 8 accused arrested

ایک نیوز: اینٹی نار کوٹکس فورس کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ 7 مختلف کارروائیوں کے دوران 155 کلو منشیات برآمد کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں لاہور، کوئٹہ، پشاور، ہری پور اور راولپنڈی میں کی گئیں۔ راولپنڈی میں کارروائی کے دوران ملزم سے 300 سے زائد نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔ 

اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔