کیٹ مڈلٹن سے متعلق افواہوں پر ماہرہ خان کی شدید تنقید

کیٹ مڈلٹن سے متعلق افواہوں پر ماہرہ خان کی شدید تنقید
کیپشن: کیٹ مڈلٹن سے متعلق افواہوں پر ماہرہ خان کی شدید تنقید

ویب ڈیسک: کیٹ مڈلٹن میں کینسرکی تشخص کے بعد ماہرہ خان سمیت امریکی گلوکاروں نے سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں پر تنقید کی۔
اداکارہ ماہرہ خان نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’لوگ کس طرح ایک جگہ بیٹھ کر عوامی شخصیات کے بارے میں فضول باتیں لکھ لیتے ہیں۔‘’ایسے لوگ اپنی ہی مضحکہ خیز conspiracy ٹھیورز پر یقین کرتے ہیں اور مطلبی باتیں کرکے اپنا پورا دن ضائع کرتے ہیں۔‘
ماہرہ خان نے کہا کہ ہر انسان کے لیے زندگی اہم ہے لیکن سب کو اپنی زندگی میں مختلف مشکلات کا سامنا بھی رہتا ہے، اسی لیے ہر کسی کے ساتھ اچھا سلوک کریں کیونکہ ہم اندازہ نہیں لگا سکتے کہ دوسرا انسان اپنی زندگی کس طرح گزار رہا ہے۔
امریکی گلوکارہ ہالسی نے انسٹاگارم اسٹوریز پر لکھا کہ ’امید ہے کہ وہ لوگ اور میڈیا جنہوں نے خاتون کی پرائیویسی کی خواہش کو سنسنی خیز بنایا تھا، اب وہ ندامت اور پچھتا رہے ہوں گے۔
برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ ایکس پر لکھا کہ ’مجھے خدشہ ہے کہ کیٹ اور ولیم کے بارے میں جو لوگ سوشل میڈیا افواہیں پھیلا رہے تھے اب وہ پچھتا رہے ہوں گے۔