مریم نواز کا چلڈرن ہسپتال میں نیا آئی سی یو یونٹ بنا نے کا اعلان

مریم نواز کا چلڈرن ہسپتال میں نیا آئی سی یو یونٹ بنا نے کا اعلان
کیپشن: Maryam Nawaz's announcement to build a new ICU unit in Children's Hospital

ایک نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال میں نیا آئی سی یو یونٹ بنا نے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چلڈرن ہسپتال لاہور آمد، ہسپتال میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کیا۔چلڈرن ہسپتال آئی سی یو کے فنڈڑ کے اجرا اور جلد تکمیل کی ہدایت کی ۔

 ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر چلڈرن ہسپتال بنانے اور چلڈرن ہسپتال لاہور سے لنک کرنے کی تجویز کا جائزہ،صوبائی وزرا کو روزانہ ہسپتال کا وزٹ کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ کی اسلامک (ایڈ) یو کے اوریونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزکے درمیان کالج بلاک کے قیام کے لیے ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق ، وی سی ڈاکٹر مسعود صادق اور چیئرمین اسلامک ایڈ محمودالحسن نے ایم او یو پر دستخط کئے۔
 وزیراعلیٰ مریم نواز نے اسلامک ایڈ یو کے اشتراک پر شکریہ ادا کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ڈے کئیر سنٹر کا دورہ کیا اور دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بچوں کو پیار کیا اور پھول پیش کئے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ڈے کیئر سینٹر کے سٹاف کو بچوں کا بہت خیال رکھنے کی ہدایت،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سٹاف کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چلڈرن اینڈوکرنالوجی وارڈ، نومولود بچوں کے وارڈ کا دورہ کیا والدین سے بات چیت،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ننھے بچوں کو پیار کیا ، جلد صحت یابی کی دعائیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی مریض بچوں کے والدین سے ملاقات ، ایم ایس کو مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔
 وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زیر علاج بچوں کی عیادت کی اور ان کے ساتھ شفقت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں کے والدین سے طبی سہولتوں اورمفت ادویات کی فراہمی کے بارے میں استفسار کیا۔
مریم نواز کاکہنا تھا کہ عوام کو صحت کی معیاری خدمات کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت پرعزم ہے۔دور دراز علاقے کے ہسپتالوں میں ڈاکٹر کی کمی پوری کی جائے۔ایک  ایک پیسہ قوم کی امانت ہے، صحت کی سہولتوں پر خرچ کریں گے ۔ہر ڈسٹرکٹ میں عوام کیلئے بہترین ہسپتال بناناچاہتے ہیں۔