ٹانک:سیکیورٹی فورسزکاآپریشن،4دہشتگردجہنم واصل

ٹانک:سیکیورٹی فورسزکاآپریشن،4دہشتگردجہنم واصل
کیپشن: Tank: Operation of security forces, 4 terrorists Jahanm Wasil

ایک نیوز:ٹانک میں سیکیورٹی فورسزنےانٹیلی جنس بیسڈآپریشن کرکےچاردہشت گردوں کوجہنم واصل کرکےاسلحہ اورگولہ بارودبھی برآمدکرلیا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق سیکیورٹی فورسز نےدہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، سیکیورٹی اہلکاروں کی بھرپور موثر کارروائی کےدوران چار دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آرکےمطابق ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے ،آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیاگیا۔
آئی ایس پی آرکےمطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔