سلمان خان کی بھارتی حریف کو ہرانے پرپاکستانی فائٹر کو مبارکباد

سلمان خان کی بھارتی حریف کو ہرانے پرپاکستانی فائٹر کو مبارکباد
کیپشن: سلمان خان کی بھارتی حریف کو ہرانے پرپاکستانی فائٹر کو مبارکباد

ویب ڈیسک:سپر اسٹار سلمان خان نے پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کیا ہر جگہ 20، 20 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کر دیتے ہو ۔
دبئی میں ہونے والے کراٹے کامبیٹ کے 45 کلو گرام کیٹیگری والے مقابلوں میں پاکستان کے شاہ زیب رند نے بھارت کے رانا سنگھ کو 20 سیکنڈ میں ہی روند ڈالا تھا۔
شاہ زیب نے فائٹ شروع ہوتے ہی لاتوں اور مکوں کے ایسے وار کیے کہ بھارتی فائٹر رانا سنگھ سہہ نہ سکے اور ایک کونے میں دبک کر ہمت ہار بیٹھے جس پر انہیں ریفری نے ٹیکنیکل ناک آؤٹ قرار دے دیا۔