معروف سٹیج اداکارہ عروج خان کے گھر پر فائرنگ،ملزم گرفتار

معروف سٹیج اداکارہ عروج خان کے گھر پر فائرنگ،ملزم گرفتار
کیپشن: معروف سٹیج اداکارہ عروج خان کے گھر پر فائرنگ،ملزم گرفتار

ایک نیوز:معروف سٹیج اداکارہ عروج خان کے گھر پر فائرنگ،پولیس نے ملزم کوگرفتار کرلیا۔

 ایس پی اخلاق تارڑ کاکہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم ناصر کو گرفتار کر لیا گیا ۔ملزم نے آج صبح اداکارہ عروج کے گھر پر فائرنگ کی تھی ۔:ملزم کے خلاف مقدمہ درج  کیاگیاتھا۔ملزم ناصر خان عرصہ دراز سے عروج خان کو تنگ کر رہا تھا۔

 سٹیج اداکارہ عروج خان کاکہنا ہے کہ گھرپر فائرنگ ناصر نے ساتھیوں سے مل کر کی۔