پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

پنجاب اسمبلی اجلاس آج ہوگا
کیپشن: The Punjab Assembly session will be held today

ایک نیوز:پنجاب اسمبلی کااجلاس سپیکرملک محمداحمدکی زیرصدارت آج دوپہر 2 بجے ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب اسمبلی کے رواں اجلاس میں ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے والے امیدوار پنجاب اسمبلی کی ر کنیت کا حلف اٹھائیں گے۔

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے نو منتخب اراکین اسمبلی سے حلف لینے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے دور میں دس مختلف محکموں کی مالی بد عنوانیوں کے متعلق آڈٹ رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کی جائیں گے جبکہ آئندہ بجٹ کے لئے اراکینِ اسمبلی تجاویز بھی پیش کریں گے۔