یوم پاکستان،ایوان صدرمیں اعلیٰ ترین سول اعزازات کی تقسیم

یوم پاکستان،ایوان صدرمیں اعلیٰ ترین سول اعزازات کی تقریب کاانعقاد
کیپشن: Pakistan Day, organization of the highest civil honors ceremony at Awan Sadr

ایک نیوز:ایوان صدر میں یوم پاکستان کےموقع پر سیاستدانوں،مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دینے والوں میں اعلیٰ ترین سول اعزازات تقسیم کئے گئے ۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نےاعزازات تقسیم کئے،سینئر سیاستدان راجہ محمد ظفر الحق،سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ،ایئر مارشل ریٹائرڈ نجیب اخترکو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

ڈاکٹر شمشاد اختر کو معاشی میدان میں ،حفیظ قریشی مرحوم کو نیو کلیئر سائنس کے شعبے ،صلاح الدین صدیقی کو کھیلوں میں نمایاں خدمات ،افتخار حسین عارف کوادب کےشعبہ میں نشان امتیاز سے نوازا گیا۔
 ناصر محمود کھوسہ ،ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کو معاشرتی خدمات جبکہ بریگیڈیئر سید سرفراز علی مرحوم کو بعداز مرگ اور مفتی عبدالشکور مرحوم کو خدمات عامہ کے شعبے میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔
سابق آئی جی مشتاق احمد سکھیرا کو ہلال شجاعت سے نوازا گیا ۔
واضح رہےکہ تقریب میں غیر ملکی سفیروں سمیت نامور شخصیات نےشرکت کی۔