چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونیوالی پہلی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب کا انعقاد

چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونیوالی پہلی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب کا انعقاد
کیپشن: Launching ceremony of the first Hungura class submarine to be developed for Pakistan in China

ایک نیوز:چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونیوالی پہلی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیاگیا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق لانچنگ کی تقریب چین کے ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس میں منعقد ہوئی ،چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔یہ پروجیکٹ پاک چین دوستی میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا ،حکومت پاکستان نے چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے دوران 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کے معاہدے پر دستخط کیے تھے ۔

آئی ایس پی آرکےمطابق معاہدے کے تحت 4 آبدوزیں چین میں تعمیر کی جائیں گی جبکہ دیگر 4 پاکستان میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ میں تعمیر کی جائیں گی ۔یہ آبدوزیں جدید ترین ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ہوں گی ۔جس سے دور تک اہداف کو نشانہ بنایا جا سکے گا    ۔