عمران خان کیخلاف بڑے ایکشن کی تیاری ؛رانا ثنااللہ نے یقین دہانی کرادی

عمران خان کیخلاف بڑے ایکشن کی تیاری ؛رانا ثنااللہ نے یقین دہانی کرادی
 ایک نیوز نیوز: وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر کسی تحقیقاتی ادارے نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا تو دیر نہیں لگائیں گے.

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین نیب کو خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو کے معاملے میں دباؤ میں لاکر انتقامی کارروائیاں کی گئیں،آئندہ چند دنوں میں چیئرمین نیب کا فیصلہ ہوجائے گا ، ایسا چیئرمین نیب ہو گا جو انصاف کے تقاضے پورے کرے گا اور ادارے کے اندرخرابیاں بھی دور کریگا ، عمران خان کا امریکی سازش سے شروع ہونے والابیانیہ نیوٹرل پر آپہنچا، عمران خان بتائیں کہ شہباز شریف کیخلاف کونسے 70 کیسز ہیں؟
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتےہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان اداروں کو مس یوز کرتے رہے، جو چیزساڑھے تین سال ثابت نہیں کر سکے اب کیا کریں گے، ریٹائرڈ ججوں کو احتساب عدالت میں لگانے کا مقصد انتقام کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا تھا، کیسز کو جھوٹا ثابت کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ راجہ ریاض، نور عالم پچھلے دو سال سے عمران خان پر تنقید کر رہے تھے، نیب ترامیم پر بیانیہ بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، نیب ایکٹ کا پہلے جائزہ لے لیں، 80 فیصد ترامیم تحریک انصاف کی حکومت خود آرڈیننس میں لیکر آئی تھی، نیب 90 دن کا ریمانڈ لیتا تھا، نیب بتائے کونسے سیاستدانوں سے کتنے پیسے وصول کیے؟ نیب نے جو پیسے ریکور کیے ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے کیے۔