کینیڈین وزیراعظم کی موجودگی میں خالصتان زندہ بادکےنعرے

کینیڈین وزیراعظم کی موجودگی میں خالصتان زندہ بادکےنعرے
کیپشن: Chanting of Khalistan Zindabad in the presence of the Canadian Prime Minister

ایک نیوز:کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی موجودگی میں خالصتان زندہ باد کے نعرے لگ گئے ۔
تفصیلات کےمطابق کینیڈا میں خالصہ ڈے کی تقریبات کاانعقادکیاگیا،جس میں  کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور اپوزیشن لیڈر نےشرکت کی۔
 کینیڈین سکھوں نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر بھارتی قیادت کے خلاف نعرے لگائے ،کینیڈین سکھوں نے آزاد خالصتان کے حق میں نعرےبازی بھی کی۔کینیڈا کے مختلف شہروں میں خالصہ ڈے کے موقع پر سکھ برادری نے بھارت سے آزادی کا مطالبہ کردیا۔

 کینیڈین سکھوں کی بڑی تعداد نے آزاد خالصتان کی حمایت کر دی۔ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی حکومت ملوث ہے۔ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد کینیڈا اور بھارت کے تعلقات شدید کشیدگی کا شکار ہوئےتھے۔کینیڈین وزیراعظم پارلیمان کے فلور پر بھارت کو کینیڈین شہری کے قتل کا ذمہ دار قرار دے چکے ہیں۔