وزیراعلیٰ مریم نواز کا لیبرقوانین میں ترمیم کاعندیہ

وزیراعلیٰ مریم نواز کا لیبرقوانین میں ترمیم کاعندیہ
کیپشن: وزیراعلیٰ مریم نواز کا لیبرقوانین میں ترمیم کاعندیہ

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیبرقوانین میں ترمیم کا عندیہ دیدیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کام کی جگہ پر حفاظت اور صحت کے عالمی دن پر پیغام میں کہنا ہے کہ اکوپیشنل سیفٹی ڈے منانےکا مقصد ورکرز کا ورک پلیس پر تحفظ اور صحت مند ماحول  یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔  پنجاب کے ہر ورکر کی صحت، بہبود اور حفاظت کے لیے پرعزم ہوں۔ کارکن کی حفاظت سب سے پہلے ہے،ہر روز بحفاظت گھر واپس یقینی بنائیں گے۔ حکومت پنجاب ،نجی اداروں کے اشتراک سے آکو پیشنل سیفٹی مہم شروع کر چکی ہے ۔ کارخانوں ،دفاتر ،تعمیراتی مقامات اور کھیتوں میں ورک پلیس  پر سیفٹی کلچر کا شعور  ضروری ہے۔ 

مریم نواز کاکہنا ہے کہ  سیفٹی ایکٹ  اور ٹریننگ  کرکےحادثات کو روک سکتے ہیں۔  مالکان کو  ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا  چاہیے۔  لیبر قوانین میں ترمیم لا رہے ہیں، ملازمین کی صحت اور حفاظت کی پروا نہ کرنے والی کمپنی کو جرمانہ ہو گا۔ آکوپیشنل سیفٹی حکومت کی ذمہ داری ہے، عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔