انٹرنیٹ صارفین کیلئےبری خبر

انٹرنیٹ صارفین کیلئےبری خبر
کیپشن: Bad news for internet users

ایک نیوز:انٹرنیٹ صارفین کےلئےبری خبر، سنگا پور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی سب میرین فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی ۔
ذرائع کےمطابق ساوتھ ایسٹ اشیاء مڈل ایسٹ یورپ کیبل کو انڈونیشیا کے قریب کٹ لگے ،آپٹیکل فائبر سب میرین کیبل پر پانچ کٹ لگے، فائبرآپٹیکل کیبل کی مرمت پرایک مہینہ لگے گا۔
ذرائع کےمطابق فائبر آپٹیکل کیبل انڈونیشیا کے قریب کٹ گئی تھی، آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے سے مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگی،پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی مشرقی سمت سے آنے والی ٹریفک متاثرہوئی،پاکستانی صارفین کو انٹرنیٹ براؤز کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ،پاکستانی صارفین کو شام کے وقت میں انٹرنیٹ براؤز کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہے گا۔
ذرائع کےمطابق مشرقی سمت سے آنیوالی ٹریفک 10 فیصد سے بھی کم ہے،مشرقی سمت سے آنیوالی انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل ذرائع پر شفٹ کردیا گیا ہے۔