بجلی صارفین پر967ارب کااضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

بجلی صارفین پر967ارب کااضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں
کیپشن: Preparations to put an additional burden of 967 billion on electricity consumers

ایک نیوز:بجلی صارفین پر967ارب کااضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کرلی گئیں۔
تفصیلات کےمطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو آئندہ مالی سال کیلئے 967 ارب روپے کی ریونیو ضروریات کیلئے درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔

  درخواستیں آئندہ مالی سال کے لیے 6 بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے دائر کی ہیں،جن میں  گیپکو کی جانب سے 376 ارب، میپکو نے 160 ارب روپے، کیسکو 236، ٹیسکو نے 92 ارب، پیسکو نے 67 اور سیپکو نے 35 ارب 70 کروڑ روپے وصولی کی درخواست دائرکی۔
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں پر سماعت 2 اپریل کو ہوگی۔