سونےکی قیمت میں ایک بارپھربڑی کمی

سونےکی قیمت میں ایک بارپھربڑی کمی
کیپشن: Another drop in the price of gold

ایک نیوز: سونے کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت میں ایک بارپھربڑی کمی ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کو رورس گیر لگ گیا،سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی بڑی کمی ہونےسے سونا 2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگیا،10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6687 روپے کی بڑی کمی ہونےسے 10 گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار 533 روپے کا ہوگیا۔

 عالمی مارکیٹ میں سونا 72 ڈالر کی بڑی کمی سے 2309 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ   چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کی کمی ہونےسے 2 ہزار 650 روپے ہو گئی۔