ڈالرکے دام ایک بارپھر بڑھ گئے

 ڈالرکے دام ایک بارپھر بڑھ گئے
کیپشن:  ڈالرکے دام ایک بارپھر بڑھ گئے

ایک نیوز :کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کی قدر میں کمی،ڈالرکے دام پھر بڑھ گئے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کاروبارکے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 2پیسے مہنگا ۔278روپے31پیسے سے بڑھ کر 278روپے33پیسے پربند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20پیسے مہنگا ، 279 روپے 80 پیسے پر بند ہوا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار  کے اختتام پر100انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچا ۔ مارکیٹ نے نئی بلند ترین سطح 71 ہزار 861 پوائنٹس قائم کی ۔نڈیکس 523 پوائنٹس کے اضافے سے 71 ہزار 433 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ دن بھر مجموعی طور پر 386 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔216 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 138 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 63 کروڑ 94 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔اسٹاک مارکیٹ میں 30 ارب 87 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 71,861 جبکہ کم ترین سطح 70,882 پوائنٹس رہی ۔