بھارتی اداکارہ گوہرخان نےشوہر اوربچےسمیت رمضان میں عمرہ کرلیا

بھارتی اداکارہ گوہرخان نےشوہر اوربچےسمیت رمضان میں عمرہ کرلیا
کیپشن: Indian actress Gohar Khan performed Umrah in Ramadan along with her husband and child

ویب ڈیسک:بھارتی اداکارہ گوہرخان نےشوہراوربچےسمیت رمضان المبارک میں عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی اداکارہ نےفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنےآفیشل اکاؤنٹ پرمختلف تصاویراورویڈیوزجاری کیں جس میں دیکھاجاسکتاہےکہ وہ حرمین شریفین کےاندراپنےخاندان کےہمراہ موجودہیں۔
اداکارہ گوہرخان نےاپنےشوہراوربچےکےساتھ مسجدنبوی میں افطاری بھی کی۔

مدینہ منورہ پہنچنے پر گوہر خان نے لکھا کہ یہ ایک ایسا سفر ہے جس کا خواب انہوں نے بطور والدین کرنے کا دیکھا تھا۔
واضح رہےکہ گوہرخان نےگزشتہ رمضان المبارک میں بھی عمرہ کی سعادت حاصل کی تھی،اس سال وہ دوبارہ عمرہ کی سعادت حاصل کررہی ہیں۔