درفشاں نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

درفشاں نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی
کیپشن: درفشاں نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

ایک نیوز:  اداکارہ درفشاں سلیم نے بھی رمضان کے بابرکت مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔


درفشاں سلیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی حرمین شریفین کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں حرم شریف میں زائرین کے جم غفیر کی ایک جھلک دکھائی جبکہ ویڈیو میں اذان کی آواز بھی سنی جا سکتی ہے۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درفشاں سلیم مکہ کی گلیوں میں گھوم رہی ہیں، ایک تصویر میں انہوں نے آب زم زم کی بوتل بھی پکڑ رکھی ہے۔
اداکارہ نے یہ تصاویر اور ویڈیو گزشتہ روز 5 اپریل کو جمعتہ الوداع کے موقع پر اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر پوسٹ کیں، درفشاں سلیم کی پوسٹ پر ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے انہیں عمرے کی ادائیگی کی مبارکباد دی جارہی ہے۔