پشپا 2 کے ایک ہزار کروڑ کا بزنس کرنے کا امکان 

پشپا 2 کے ایک ہزار کروڑ کا بزنس کرنے کا امکان 
کیپشن: پشپا 2 کے ایک ہزار کروڑ کا بزنس کرنے کا امکان 

ویب ڈیسک:پشپا سیریز کی دوسری فلم پشپا 2 ریلیز کے پہلے ہی روز 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کر جائے گی
پشپا کی کامیابی کے بعد اب اسکے سیکوئل پشپا دا رائز کا انتظار کیا جارہا ہے۔ فلم میں الو ارجن نے جاندار اداکاری کرکے مداحوں کے دل جیت لیے، رشمیکا مندانا کی اداکاری بھی مداحوں کو خوب بھائی۔ 
تاہم اب سیکوئل یعنی پشپا 2 میں دو ہاتھیوں یعنی پشپا (الو ارجن) اور انسپکٹر بھنور سنگھ شیخاوت (فہد فاصل) کے درمیان معارکہ آرائی دیکھنے کےلیے مداح بےتاب ہیں۔ 
فلم سے متعلق ٹریڈ ماہرین کا کہنا ہے کہ 2024 میں پشپا 2 ایسی فلم ہے جس سے ناصرف جنوبی بھارت بلکہ شمالی بھارت میں بھی امیدیں ہیں۔  
انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ جس طرح سے لوگ اسکا انتظار کر رہے ہیں پہلے دن ہی فلم 100 کروڑ کمالے گی جبکہ اگر اس کا مواد اتنا اچھا ہوا جتنا پشپا 1 کا تھا تو اس کے 1000 کروڑ بھی کمانے کے امکانات ہیں۔