اداکارہ ہانیہ عامرنےعمرہ کی سعادت حاصل کرلی

اداکارہ ہانیہ عامرنےعمرہ کی سعادت حاصل کرلی
کیپشن: Actress Hania Amir achieved the happiness of Umrah

ویب ڈیسک:معروف اداکارہ ہانیہ عامرنےرمضان المبارک میں عمرےکی سعادت حاصل کرلی ہے۔

ہانیہ عامرنہ صرف اپنی اداکاری سےمداحوں کےدلوں پرراج کرتی ہیں بلکہ ان کاشمارشوبزانڈسٹری کی خوبصورت ترین اداکارؤں میں ہوتاہے۔
اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اپنی نت نئی تصویریں اور ویڈیوز سے مداحوں کو محظوظ کرتی نظر آتی ہیں۔
اداکارہ ہانیہ عامرنےویڈیوزاینڈفوٹوایپ انسٹاگرام پراپنےآفیشل اکاؤنٹ میں اپنی عمرےپرلی گئی تصویریں شیئرکی جن میں اداکارہ کو مدینہ اور مکہ میں حرم شریف میں دیکھا جا سکتا ہے۔


ہانیہ عامر اس دوران بھی کافی پرجوش اور نہایت خوش نظر آ رہی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’الحمداللّٰہ، رحمتوں بھرا جمعہ۔‘