قائدن لیگ نوازشریف دورہ چین کیلئے روانہ 

نوازشریف آج 5روزہ دورہ چین کیلئے روانہ ہونگے
کیپشن: Nawaz Sharif will leave today for a 5-day visit to China

ایک نیوز:قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف5روزہ دورہ چین کیلئے جاتی امرا سے ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہو گئے ۔

ترجمان ن لیگ کے مطابق نوازشریف کے ہمراہ جنید صفدرزکریا حسین، عابد شیخ اور آصف جان بھی چین روانہ ہوئے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے چائینیز کاروباری شخصیات سے اہم ملاقات کریں گے۔نواز شریف کا دورہ چائنہ نجی نوعیت کا ہے۔

نواز شریف چائنہ سدرن کی پرواز CZ 6038 پر چائنہ جارہے ہیں۔معمول کی پرواز پر سفر کریں گے۔