صادق خان کےمیئرلندن منتخب ہونےپرفخرہے،وزیراعظم

صادق خان کےمیئرلندن منتخب ہونےپرفخرہے،وزیراعظم
کیپشن: صادق خان کےمیئرلندن منتخب ہونےپرفخرہے،وزیراعظم

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ صادق خان کےمیئرلندن منتخب ہونےپرپاکستان کا سرفخرسےبلند ہوگیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ  لندن کا میئر بننے کی ہیٹرک مکمل کرنے پر صادق خان کو دلی مبارک پیش کرتا ہوں۔ایک محنتی برطانوی، پاکستان کے قابل فخر فرزند نے ہر پاکستانی کا سرفخر سے بلند کیا۔تیسری بار لندن کا میئر منتخب ہونا صادق خان کی قابلیت اور عوامی خدمت کا ثبوت ہے۔

شہبازشریف کامزید کہنا تھا کہ مستقبل میں صادق خان کی مزید کامیابیوں کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کرتا ہوں۔