سعودی عرب کااعلیٰ سطح کاوفد آج پاکستان پہنچےگا

سعودی عرب کااعلیٰ سطح کاوفدکل پاکستان پہنچےگا
کیپشن: Saudi Arabia's high-level delegation will arrive in Pakistan

ایک نیوز:سعودی عرب کاایک اعلیٰ سطح وفد آج پاکستان پہنچ رہاہے۔
ذرائع کےمطابق وفد سعودی فرمانروا اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات پر پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔سعودی اعلیٰ سطح وفد چالیس سے پچاس افرد پر مشتمل ہوگا۔ وفد میں سعودی عرب کی کاروباری تجارتی اور سرمایہ کار شخصیات شامل ہیں۔

ذرائع کےمطابق وفد میں سعودی عرب کی مختلف کمپنیوں کے سربراہان بھی شامل ہوں گے،سعودی وفد پاکستان میں سرمایہ کاری کے متوقع مواقعوں پر مذاکرات کرے گا۔ سعودی وفد واپس جا کر سعودی فرمانروا محمد بن سلمان کو دورے اور سرمایہ کاری سے متعلق بریفنگ دے گا۔ سعودی وفد دو روز پاکستان میں قیام کرے گا۔