اوکاڑہ: پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ عسکری مشقوں کا آغاز

ایک نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملتان کور کے زیراہتمام اوکاڑہ گیریژن میں پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ عسکری ٹریننگ کا آغاز کردیا گیا۔

مشترکہ ٹریننگ کے آغاز پر دونوں ممالک کے فوجی دستوں نے بہترین عسکری ڈرل پیش کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی پرچم کی رونمائی کے دوران قومی ترانوں کی دھُن بھی بجائی گئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی گیریژن کمانڈر تھے۔ مشترکہ تربیتی پروگرام کے ذریعے دونوں ممالک کی افواج کے دستوں کو کلاس روم سیشنز اور اجتماعی جنگی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملے گا۔

افتتاحی تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے دونوں ملکوں کی افواج کے افسروں اور جوانوں کو مشترکہ ٹریننگ کے بیجز لگائے۔